اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت میں حجاب پر پابندی ،کویت میں خواتین کا بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج

کویت(آن لائن) بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔اس حوالے سے مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف کویت میں بھی خواتین نے بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ کرناٹک میں حجاب پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے ۔مظاہرے میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر حجاب پر پابندی کے خلاف اور بھارتی طالبہ مسکان کے حق میں نعرے درج تھے۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں تاحال حجاب پر پابندی عائد ہے جبکہ اس حوالے سے ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔