اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مراد سعید جیسے بھی الیکٹ ہواوفاقی وزیر ہے،شاہد خاقان عباسی مراد سعید کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ کے راہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں میری ہمدردی مراد سعید کے ساتھ ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیر اعظم سر عام کھڑے ہو کر مخالفوں کو گالیاں دیتا ہو وہاں اخلاقیات کی کیا قدر ہو گی ۔مراد سعید وفاقی وزیر ہے کسی کو بھی ان کی عزت اچھالنے کا کوئی حق نہیں میری ہمدردیاں مراد سعید کے ساتھ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو پارلیمنٹ میں سوال اٹھانا چاہیے تھا لیکن وہ ایف آئی اے کے پاس چلے گئے ،ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کیا اور ان کی ہڈیاں توڑی ۔ کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتاکہ تشدد کرے،جو بھی ہوا تشدد کا جواب دینا پڑے گا۔وزراء روز گالیاں نکالتے ہیں پھر سب کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کو دبانا چاہتے ہیں اگربات کی جائے گی تو تشدد ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت گالم گلوچ کر لی حکومت کو چائیے کہ اب وقت کم رہ گیا ہے تھوڑا کام بھی کر لیں ۔