اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کھجوروں کی گٹھلیوں میں چرس بھر کر جیل کے اندر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جہلم(آن لائن) تفصیلات کے مطابق جہلم کی ڈسٹرک جیل میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکا م بنا دی گئی ۔ملزم کی جانب سے چرس کھجوروں کے اندر سے بیج نکال کر بھری گئی تھی ۔تلاشی کے دوران پولیس اہلکار نے جب کھجوروں کو کھول کر دیکھا تو چرس برآمد ہو گئی ۔جیل حکام کے مطابق ڈسٹرک جیل جہلم میں منشیات کے جرم میں موجود قیدی اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد ملنے آیا جس سے کھجوروں کے اندر چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی ۔ملزم کو حراست میں لے کرپولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔بعدازاں ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔