اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جہانگیر ترین آپوزیشن کا ساتھ کبھی نہیں دیں گے،فواد چوہدری

جہلم(آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے وہ کبھی پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ،مریم نوازاور بلاول بھٹو بونے ہیں ان سے کبھی بھی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکے گی۔ اگر آپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہوتی تو کب کے تحریک لا چکے ہوتے ان کا کہنا تھا کہ سینٹ میں برتری کے باوجود بھی آپوزیشن چئرمین سینٹ منتخب نہیں کروا سکی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نمبر گیم پوری ہوتی آپوزیشن کبھی ایک دن بھی انتطار نہیں کرتی ۔شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا ۔