اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بچو اس وقت سے جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دی کہ خود ہارس ٹریڈنگ کو روکیں ،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ ہاوس میں ارکان کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں ۔اسمبلی ارکان کو گدھوں اور گھوڑوں کی طرح خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سے بچیں کہ جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دی کہ خود اس ہارس ٹریڈنگ کو روکیں ۔تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے ڈیزیل کے نعرے لگائے گئے جس پر فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے پر روک دیا۔شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نےانہیں چھوٹا ڈان کہ کر پکارا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی حکومت بنانے کی باتیں کرتے ہیں ،عقل کے اندھے کہتے ہیں کہ ڈاکوؤں کی حکومت بناؤ اورچوروں کو بچاؤ۔ہم اپنے بچوں کا مستقبل ان چوروں کے ہاتھوں میں نہیں جانیں دیں گے۔