اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سکھر ،پوجاکماری قتل کیس ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

سکھر(آن لائن) گزشتہ روز سکھر میں قتل ہونے والی 18 سالہ ہندو لڑکی پوجاکماری کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ۔گرفتار ملزم واحد بخش لاشاری کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا ہمسایہ ہے اور اس سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔گزشتہ روز ملزم نے 18 سالہ پوجا کماری کو گھر سے اغواہ کرنے کی کوشش کی اور اس دوران سر میں گولی مار کر ہندو لڑکی کو قتل کر دیا۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اغواہ کی کوشش میں ملوث 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔