اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہری نے 50 سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کر دی

لندن (آن لائن)قدیم لاطینی کتاب لندن یونیورسٹی کی لائبریری کو 50 سال بعد واپس کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لندن یونیورسٹی کے لائبریرین کو ڈاک کے ذریعے ایک کتاب موصول ہوئی جسے 50 سال قبل ایشو کروایا گیا تھا ۔لائبریرین نے اس حوالے سے ٹوئیٹر پرکتاب کی تصویر شیئر کی اور خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ کتاب بجھوانے والے نے کتاب کے ہمراء ایک نوٹ بھی بجھوایا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ،برائے مہربانی اس کتاب کو ردی کی ٹوکری کی نظر نہ کیا جائے

بلکہ اس نادر نمونے کو لائبریری میں ہی رکھا جائے۔ برطانوی اخبار کے مطابق یہ کتاب پانچویں صدی کی ایک مزاحیہ جادوگر کی کہانی ہے جو اپنی وراثت کے ایک غریب آدمی کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔لائبریری میں اس کام کے اور بھی کئی ایڈیشن موجود تھے، لیکن واپس کی گئی کتاب اصل 1875 کے ایڈیشن کی ہارڈ کاپی تھی۔