اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اگر اجلاس کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے تو پارلیمان کو لپیٹیں اور گھر بھیج دیں ،اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کس دن اور کس وقت شروع ہوگا تو اس پارلیمان کا کیا فائدہ پیسہ بچائیں اسے لپیٹیں اور گھر بھیج دیں ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ ریاست کا اہم ستو ن ہے۔جناب اسپیکر ہمارے آئین میں بڑی واضح لائن بھی کھینچی ہوئی ہے کہ ہر ادارے نے کس لائن میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے آپ عدلیہ کو ماننے والے انسان ہیں اس لیے آپ نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیا اگر سب لوگ جمہوریت کے ماننے والے ہیں تو پارلیمان کی برتری کو بھی ماننے والے ہیں اگر سپریم کورٹ یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کس دن اور کس منٹ پر شروع ہوگا تو اس پارلیمان کا کیا فائدہ پیسہ بچائیں اسے لپیٹیں اور گھر بھیج دیں ۔