اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میری جان کو خطرہ ہے،رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے ،شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزارت چھوڑنے کے بعد خصوصی سکیورٹی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں انہیں رینجرز کی سکیورٹی دی جائے ۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے سابق وزیر اعظم اور شیخ رشید کے لیے خصوصی سکیورٹی کےمعاملے کا جائزہ لے رہےہیں ۔پروٹوکول کے مطابق عمران خان کو سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔