اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ناخنوں کو خوبصورت بنانے کے 6آسان طریقے

اپنے ناخنوں کو غور سے دیکھیں ۔ کیا یہ مظبوط اور صحت مند نظرنہیں آتے ؟ یا آپ کو ان میں سفید دھبے اور گڈھے نظر آتے ہیں ؟ کیا یہ جلدی ٹوٹ جاتے ہیں؟ اگر ہاں، تو اس کا مطلب کہ آپ اپنے ناخنوں کی دیکھ بھال درست انداز میں نہیں کر رہیں ۔ ناخنوں کی سہی نشونما کے لیے مناسب دیکھ بھال اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ناخنوں کو بھی جسم کے باقی اعضاکی طرح غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ آپ کی اجتمائی جسمانی صحت کی بھی نمائندگی کرتے ہیں ۔ اگر آپ کے ناخن صحت مند نہیں اس کا مطلب آپ کے جسم کو ضرورت کے مطابق غذائیت نہیں مل رہی ۔ ناخن دراصل کیراٹن نامی پروٹین کی جھلی سے بنے ہوئے ہوتے ہیں جو کہ ناخنوں کی جڑوں میں سے نکلتا ہے ۔ صحت مند ناخن نرم و ملائم مگر مظبوط ہوتے ہیں ۔ ان کی رنگت ہلکی گلابی ہوتی ہے اور ان میں کسی بھی قسم کے دھبے یا نشان نہیں ہوتے ۔ کمزور ناخنوں کی نشانیاں ناخن کمزور یا صحت مند نہ ہونے کی مندرجہ ذیل نشانیا ں ہیں : *رنگ میں تبدیلی،پورے ناخن یا ناخن کا کچھ حصے کا رنگ تبدیل ہوجانا *ناخن کی شکل تبدیل ہوجاناجیسے کے ٹیڑھے ناخن بڑھنا *ناخن کا حد سے زیادہ نرم یا سخت ہونا *ارد گرد کی کھال سے ناخن کا الگ ہوجانا *ناخن کے آس پاس سے خون کا نکلنا *ناخن کا سوج جانا یا ان میں تکلیف ہونا ناخنوں کی حفاظت کے آسان طریقے ان آسان نسخوں سے آپ اپنے ناخنوں کو صدا چمکتا اور مظبوط دیکھ سکتی ہیں : 1۔ کریمی ہینڈ واش کا استعمال ناخن خشک ہوجانے سے ان میں کئی نقص پیدا ہوجاتے ہیں ۔ صحت مند ناخنوں کے لیے ان کا موائسچرائز ہونا ضروری ہے ۔ کیمیکل والے ہینڈ واش کے بجائے کوئی اچھا قدرتی اینٹی بیکٹیریل واش استعمال کریں جس میں ٹی ٹری یا یوکا لپٹس موجود ہو ۔ 2۔ زیادہ گرم اور ٹھنڈے پانی سے اجتناب ناخنوں کے لیے بے انتہا گرم یا ٹھنڈا درجہ حرارت نقصان دہ ہوتاہے ۔ ہاتھ ہمیشہ کن کنے گرم پانی سے دھوئیں ۔ زیادہ گرم پانی سے ناخنوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ ناخن میں موجود نسیں تیز گرم یا ٹھندے پانی سے پھول جاتی ہیں اور ناخن سرخ ہوجاتے ہیں ۔ 3۔ ناخن پالش کا معتدل استعمالناخن پالش ہمیشہ اچھی کوالٹی کی استعمال کریں جن میں نقصان دہ کیمیکلز نہ ہوں۔ ناخن پالش زیادہ دنوں تک لگی نہ رہنے دیں۔ ناخن پلاش چھٹانے کے لیے بھی کوئی ہلکا تھنر استعمال کریں۔ ناخن پالش ریمور ایکیٹونacetone فری ہونا چاہیے ۔ پالش چھٹا کہ ہاتھ اچھی طرح دھوئیں ،تولیے سے پونچھنے کے بعد کوئی اچھا موائسچرائزر اور بیبی آئل لگائیں ۔ 4۔ چوٹ اور زخم کا خیال کوشش کریں کے ناخنوں پر کوئی چوٹ نہ لگے۔ اگرکوئی ذخمی ہو جائے تو فوری ڈاکٹر کو دکھائیں ۔ جب تک چوٹ ٹھیک نہ ہوجائے کسی بھی قسم کے کیمیکل کا استعمال ناخنوں پہ نہ کریں ۔ ناخنوں پہ لگنے والا چھوٹا سا کٹ بھی آگے چل کر فنگس بننے یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے ۔ 4 5۔ناخنوں کی صفائی ہاتھ اور پیروں کے ناخن صاف رکھنے کے لیے ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں اس میں ایک چمچ نمک شامل کر کے ہاتھ اور پاؤں اس میں تقریباًدس منٹ کے لیے بھگو لیں ۔ پھر کسی نرم اسپنج سے صاف کریں ۔ روئی کو لیموں کے رس میں بھگو کہ ناخنو ں پہ لگائیں ۔ ہاتھ پاؤں خشک کرنے کے بعد کوئی اچھی کولڈ کریم ہاتھوں پاؤں اور ناخنوں پر لگائیں ۔ آپ بادام یا ناریل کا تیل بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ نیل کٹر سے ناخن تراشیں۔ اس طریقے سے آپ کے ناخن نرم اور چمکدار ہوجائیں گے ۔ 6۔ ناخن کترنے کی بری عادت ناخنوں کو دانتوں سے کترنا ایک بڑی بری عادت ہے ۔ اس سے ناخن بد نما لگنے لگتے ہیں ۔ اور اگر اس طرح ناخنو ں پر چوٹ لگ جائے تو خون جمنے لگتا ہے جس سے انفیکشن بھی ہو سکتا ہے ۔ ناخن کانٹنے کے لیے ہمیشہ کسی صاف نیل کٹر یا قینچی کا استعمال کریں ۔ چہرے، ، بال اور ہاتھ پاؤں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ناخنوں کی صفائی بھی ضروری ہے۔ اکثر خواتین اپنے ناخنوں پر صرف خاص مواقع پر ہی توجہ دیتی ہیں، جب کہ خوب صورت ناخن ہمہ وقت توجہ مانگتے ہیں، اس لیے ان سے غفلت برتنا درست نہیں ۔