آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ جاری ،پاکستان کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ایک درجہ ترقی پارکر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگیا جبکہ انگلش ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ چکی ہے ۔ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلا پہلے، بھارت دوسرے،نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بھی پاکستان نےجنوبی افریقہ سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔ نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ دسرے، آسٹریلیا کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر ہے 5 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ انگلینڈ دوسرے جبکہ پاکستان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقہ کا چوتھا اور آسٹریلیا کا پانچواں نمبر ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

− 1 = 5