اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,515FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہتے، امریکا سے بھی دوستی چاہتے ہیں ،شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے ۔ امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں ۔ کسی بھی ملک کومردہ باد نہیں کہنا چاہتے۔امریکا سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ چندماہ پہلے نیشنل سکیورٹی پالیسی مرتب کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر دوسروں کو ناراض نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا سپر پاور ہے اس سے برابری کی دوستی چاہتے ہیں ۔چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہمیں اس کے ساتھ بھی چلنا ہے۔روس کا دورہ تمام اداروں سے باہمی مشاورت کے ساتھ طے پایا۔ہمارا فوکس تھا کہ پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے اس لیے جہاں سستی گیس اور تیل ملے ہم اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔