اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت میں ہیٹ ویو، بڑے پیمانے پر گندم کی کھڑی فصلیں متاثر

بھارت میں جاری گرمی کی لہر نے جہاں ایک طرف انسانوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں گندم کی کھڑی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں مارچ اور پریل کےمہینوں میں ریکارڈ گرمی پڑی ،جس کی وجہ سے گندم کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ وزارت خوراک کا کہنا ہے رواں برس 110 سے 115 ملین ٹن گندم کی فصل پیدا ہوگی جو کہ ملکی ضروریات کے لئے نا کافی ہے۔ دوسری جانب حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گندم درآمد کرنے کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔تجویز وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کی گئی ہے جو کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔