اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دانش کنیریا سستی شہرت اور پیسے کمانے کے لیے الزامات لگا رہاہے،شاہد آفریدی

سابق لگ اسپنر دانش کنیریا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں شاہد آفرید ی نے کہا یہ مجھ پر بے بنیاد الزام لگا رہا ہے ۔ کنیریا کا اپنا کردار کیا ہے؟سابق کپتان نے دانش کنیریا کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب کی یہ بات ہے تب انہیں بھی مذہب کے متعلق کوئی زیادہ عمل نہیں تھا۔جس دور کی یہ بات کررہے ہیں تب خود بھی مذہب کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔لیکن کوئی اس سے پوچھے کہ اس کا اپنا کردار کیا تھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کو بد نام کیا اور اپنا مستقبل تباہ کر لیا۔آج دانش کنیریاسستی شہرت اور پیسے کمانے کے لئے الزام لگا رہے ہیں ۔

شاہد آفریدی نے دانش کنیریا اور اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کئی سال ڈیپارٹمنٹ میں بھی کھیلا ۔دانش کنیریا میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح تھے ۔لیکن انہیں پندرہ 20 سال بعد یہ الزامات کیوں یاد آگئے ؟ان کا کیا کردار تھا سب اس سے اچھی طرح واقف ہیں ۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر میرے رویے سے کنیریا کو مسائل کا سامنا تھا تو انہوں نے پی سی بی اور ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ کوشکایت کیوں نہیں کی ۔