اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان پر تنقید کے بعد شاہد آفریدی کا وضاحتی بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی سابقہ حکومت پر تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پولیسز سے اختلاف ضرور کیا لیکن میں نے عمران خان کی ذات پر انگلی نہیں اٹھائی بلکہ عمران خان کو ہمیشہ ایک لیڈر ہی تصور کیا ۔

یوٹیوب چینل پر خصوصی ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ پاکستان جیسے ملک میں پیدا ہوئے ، پہلے کرکٹ اور اب فلاحی فاؤنڈیشن کے ذریعے قوم کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران بھائی میرے لئے ہمیشہ ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔عمران خان سے متاثر ہو کر میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی ۔میرے خیال میں اگر عمران خان نہ ہوتے تو جو اللہ نے آج مجھے مقام دیا ہے وہ شاید میں حاصل نہ کر پاتا ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اچھے کاموں کی ہمیشہ تعریف کی شوکت خانم ایک بہت اچھا قدم تھا ۔عمران خان نے صحت کارڈ کا آغاز کیا جس کو وہ سراہتے ہیں ۔کوئی بھی حکومت ہو اسے پانچ سال ضرور ملنے چاہیے ۔

شہباز شریف کو مبارکباد دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے ان کا کوئی سیاسی مفاد نہیں ہے ۔وہ ہمارے ملک کے سربراہ ہیں ملک کا سربراہ کوئی بھی ہو ہمارے لئے قابل احترام ہے ۔وزیر اعظم پوری دنیا میں ہماری نمائندگی کرتا ہے اگر ہم وزیراعظم کو اپنے ملک میں عزت دیں گے تو پوری دنیا بھی ان کی عزت کرے گی۔