اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دانیا شاہ کی جانب سےسنگین الزامات پر، عامر لیاقت کا جوابی وار

دانیا کے متعلق ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کروں گا ، تھوڑا انتظار کیجیے

عامر لیاقت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیوی دانیہ شاہ کی ایک وڈیو پوسٹ کی جس کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ یہ وڈیو ایک روزقبل بنائی گئی ۔ عامر لیاقت کا کہنا تھاکہ دانیہ نے کل میرے متعلق یہ وڈیو بنائی اور آج تشدد کے الزامات لگا دیے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اگر کسی پر 3 مہینے تشدد کیا جاتا رہا ہو تو وہ ایسے دکھتا ہے؟البتہ میں آپ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے ٹیسٹ کرانے دیں۔ شراب پیتا ہوں یا نہیں واضح ہو جائے گا۔زندگی میں کبھی آئس کا نشہ نہیں کیا ، دانیہ کا بھی میڈیکل کرایا جائے ۔ لیکن اب ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کروں گا ،آپ انتظار کیجیے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے بہاولپور کی فیملی کورٹ میں خلع کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔عامر لیاقت کی 18سالہ تیسری بیوی دانیاشاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا شوہر نشے میں دھت ہو کر تشدد کرتا ہے اور وڈیو بنا کر بلیک میل بھی کر چکا ہے ۔

دانیاشاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں نے عامر لیاقت کے ساتھ 4ماہ گزارے ،وہ میں جانتی ہوں یا میرا اللہ جانتا ہے ۔ مجبور ہوکر عدالت سے رابطہ کیا ہے۔دانیاشاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح کا عامر لیاقت ٹی وی پر نظر آتا ہے۔ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔ عامر لیاقت انسان نہیں شیطان ہے۔عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔