اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا اعلا ن

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا ایک اور اقدام منظر عام پر آگیا۔ مودی سرکار نےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے ۔پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پاکستانی حکام نے انڈس واٹر کمیشن بھارت سے منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر لگایا جائے گا ۔یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا منصوبہ بنانے سے 6 ماہ قبل آگاہ کرنے کا پابند ہے۔