اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان ملک کو پھر دولخت کرنے کی سازش میں ہیں، زرداری

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکے ہیں، عمران اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، سزا سے بچنے کے لیے عمران خان قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان قومی اداروں کے خلاف بھونڈی کوشش کر رہے ہیں،سابق صدر نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں عمران خان جس نہج پر جا رہے ہیں وہ ملک کو پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے، جھوٹے سازشی بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔