ٹی وی شو کے دوران امام الحق کو شادی کی پیشکش ، امام الحق نے فیصلہ بابر اعظم سے مشروط کر دیا

پاکستانی بلے باز امام الحق کا کہنا ہے بابر اعظم کی شادی سے پہلے وہ شادی نہیں کریں گے۔ امام الحق نےجیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی ۔ شو کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب شو میں شریک نوجوان لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیش کر دی ۔ شادی کی پیشکش پا کر امام الحق شرما گئے اور مسکرانے لگے۔ امام الحق نے لڑکی کے اسرار پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سوال کےجواب کے لیے آپ کو میری والدہ سے رابطہ کرنا پڑے کا۔لڑکی نے کہا کہ آپ جس کے پاس بھی کہیں گے میں جانے کو تیار ہوں آپ میری بات کی لاج رکھ لیجیے گا۔

شو دوران کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اماالحق کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اپنی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں جب مداحوں کی جانب سے میمز بنائے جاتے ہیں تو انہیں اچھا لگتا ہے۔

ایک اور انٹریو میں شادی کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی سے پیار نہیں ہوا اور وہ چاہتے ہیں کہ ایسا کبھی بھی نہ ہو۔ جب تک بابر اعظم شادی نہیں کریں گے وہ بھی نہیں کریں گے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

33 − = 24