اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت میں بجلی کی بندش کے باعث دو بھائیوں کی غلط دلہنوں سے شادی ہو گئی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کی اچانک لوڈشیڈنگ کے باعث دو بہنوں نے اندھیرے میں غلط دولہوں سے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش لال کی دو بیٹیوں نکیتا اور کرشمہ کی شادی ڈانگوارا بھولا اور گنیش نامی لڑکوں سے ہوئی تھی، دونوں کا تعلق مختلف خاندانوں سے تھا۔

شادی کی تقریب کے دوران دلہنوں کے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے لیکن ان کے کپڑے ایک جیسے ہی تھے جس کی وجہ سے تقریب کے دوران غلطی کا احساس نہ ہوسکا ۔ میڈیا کے مطابق رسومات کی ادائیگی کے بعد دونوں دولہے اپنی غلط دلہنوں کو لے کر رخصت ہو گئے لیکن گھر پہنچنے پر غلطی کا احساس ہوا تو سسرالیوں کے مابین تکرار بھی ہوئی ۔واقعے کے اگلے دن دولہا اور دلہن کو دوبارہ شادی کی رسم ادا کرنی پڑی۔