اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عالم آن لائن پر شروعات سےسوشل میڈیا پر برہنہ احتتام تک

فروری میں تیسری بارشادی کے بندھن میں بندنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کی 18 سالہ اہلیہ دانیہ شاہ نے دو روز قبل تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کیا اور خبروں کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز برہنہ وڈیوز اور نازیبا مکالموں کے باعث کسی ٹوائلٹ کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔اگر اس معاملے کا جائزہ لیا جائے تو اس کے مختلف پہلوں سامنے آتے ہیں ۔ سب سے اہم پہلو ہمیں یہاں سوشل میڈیا نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دھمال

عامر لیاقت نے تیسری شادی کی شروعات بھی سوشل میڈیا سے ہی کی اور اس کا احتتام بھی سوشل میڈیا پر ہی ہوا۔ جہاں انہوں اپنی شادی کی خوشخبری سے لے کر، بیڈ روم میں اہلیہ کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر فاخرانہ انداز سے شیئر کیا۔ اس کے بعد بھی یہ سلسلہ نہیں رکا بلکہ عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ درجنوں انٹرویوز دیے اور تو اور اہلیہ کے ہمراہ عمران خان جو کہ اس وقت وزیر اعظم تھے ان سے بھی ملاقات کی ۔ لیکن جب ان کی اہلیہ کی جانب سے خلع کا مقدمہ دائر کیا گیا تو پہلے عامر لیاقت نے اہلیہ کی نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کا ڈراپ سین دانیہ نے عامر لیاقت کی برہنہ وڈیوز کے ساتھ کیا۔ دانیہ جو کہ ٹک ٹاک پر شادی سے پہلے ہی متحرک تھی اس نے شہرت بھی کمائی اورخلع کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد ہر روز نئے انکشافات کا سلسلہ جاری رکھا۔ یوں سوشل میڈیا کی رنگینیوں سے شروع ہونے والی شادی سوشل میڈیا کی ہی نظر ہوگئی ۔

عالم اور سیاست دان

عامر لیاقت گزشتہ تین روز سے مسلسل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں ۔جہاں ایک طرف ان کو جی بھر کر ٹرول کیا جا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب چند لوگ یہ نقطہ نظر بھی رکھتے ہیں کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں دو شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جاتا۔ ایک سیاست دان اور دوسرا عالم دین اور بد قسمتی سے عامر لیاقت سیاست دان بھی ہیں اور عالم بھی رہ چکے ہیں ۔

عامر لیاقت جن کو بطور سیاست دان لوگوں نے بہت عزت دی ۔عامر لیاقت تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو اس سے قبل ایم کیو ایم میں بھی ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔الطاف حسین پر پابندی کے بعد انہیں ایم کیو ایم میں مرکزی حثیت حاصل تھی ۔لیکن حالیہ 2 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے بہت سے بیانا ت دیے گئے ۔ کبھی وہ عمران خان کی مخالفت کرتے نظر آئے تو کبھی ان کی تعریفیں کرتے نظر آئے ۔

پھر ایک دن منحرف ارکان کی صفوں میں شامل ہو گئے ۔اور اب اگر ان کے چند دن پہلے کے ٹوئیٹس اور انسٹا گرام پوسٹ کا جائزہ لیا جائے تو ان کا جھکاؤ ایک بار پھر عمران خان کی جانب نظر آتا ہے۔ شاید ایم کیو ایم کی جانب سے انہیں پہلے ہی جھنڈی ہو چکی تھی اس لیے انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے حق میں بیانات کا سلسہ شروع کیا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے ۔

عامر لیاقت جنہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز عالم آن لائن سے کیا تھا۔ اس پروگرام سے کون واقف نہیں ٹی وی پریہ عامر لیاقت کی شہرت کا آغاز تھا۔عامر لیاقت جنہوں نے مارننگ شو،رئیلٹی شو، انعام گھر اور بہت سارے ٹی وی شو کیے بلکہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ عامر لیاقت نے ایسے ٹرینڈ شروع کیے جو کہ آج بھی ٹی وی چل رہے ہیں لیکن عامر لیاقت اب ان ٹرینڈز کا حصہ نہیں ہیں ۔

ایک نیم عالم کا لبادہ اوڑھے شخص جب ٹی وی پر اوٹ پٹانگ حرکتیں نظر آیا تو شاید دیکھنے والوں نے اسے قبول نہیں کیا اور عامر لیاقت کے جلوے کا یہ نیا حلوہ بھی زیادہ دیر تک بک نہ سکا۔ ویسے بھی ٹی وی یا شو بز میڈیا میں کوئی بھی ٹرینڈ صدا بہار نہیں ہوتا اس لیے عامر لیاقت جسیے تیسے کر کے پھر بھی 15 سال اسی میڈیا انڈسٹری میں گزار چکے ہیں ۔

تین شادیاں

کہتے ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ عامر لیاقت نے پہلی شادی اس وقت کی جب وہ ٹی وی پر نہیں تھے عامر لیاقت کی پہلی شادی سیدہ بشریٰ نامی خاتون سے ہوئی جو کہ 22 سال تک برقرار رہی ۔ عامر لیاقت کی واحد 2 اولادیں بھی پہلی بیوی سے ہیں ۔

یہاں پر میں لیجنڈ کامیڈین مرحوم امان اللہ کی ایک بات کا ذکر کرنا بھی مناسب سمجھتا ہوں جنہوں نے 4 شادیاں کر رکھی تھی ۔ اپنی وفات سے ایک سال قبل ایک انٹرویو میں امان اللہ نے آنسو بہاتے ہوئے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ایک سے زائد شادیوں کو قرار دیا تھا۔ امان اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پہلی بیوی حیات ہے وہ آپ سے محبت کرتی ہے ۔ اس نے آپ کو اولاد بھی دی ہے تو پھر پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے مجھے دیگر شادیاں نہیں کرنی چاہئیے تھی ۔ امان اللہ نے کہا تھا کہ جس عورت نے آپ کے ساتھ مشکل اور دکھ کا وقت کاٹا ہو سکھ دیکھنا بھی اسی کا حق ہے۔

امان اللہ کی یہ ساری باتیں شاید عامر لیاقت کی زندگی اور لائف اسٹوری پر فٹ بیٹھتی ہیں ۔ عامر لیاقت نے پہلی بیوی کےساتھ 22 سال گزارنے کے بعد طوبیٰ نامی ماڈل سے دوسری شادی کی جو کہ عامر لیاقت کے اسکینڈل کے ساتھ ختم ہو گئی ۔ یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی پہلی دونوں بیویوں کے متعلق بھی کہیں نا کہیں بیانات ضرور دیے تھے لیکن دونوں بیویوں نے کبھی بھی عامر لیاقت کے متعلق بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

عامر لیاقت نے جب 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی تو یہ سب کے لیے بڑی حیران کن بات تھی ۔ کیونکہ اس وقت عامر لیاقت کی عمر 55 سال تھی ویسے تو شادی کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا۔ لیکن عام طور پر مرد یا عورت شادی اسی لیے کرتے ہیں تا کہ انہیں زندگی میں اکیلا پن محسوس نہ ہو۔ پاکستانی معاشرے میں عام طور پر یہی تصور کیا جاتا ہے کہ عورت گھر پر آئے گی تو گھر سنبھال لے گی لیکن عامر لیاقت نے اپنی عمر سے تین گناہ کم عمر لڑکی سے شادی کی جو کہ ان کی بیٹی دعا عامر سے بھی عمر میں چھوٹی تھی ۔