اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی دھماکہ : واقعے کی ذمہ داری کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کرلی

گزشتہ رات کراچی کے علاقے صدر پر میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے ۔واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم موٹر سائیکل کے پیچھے نصب کیا گیا تھا جس میں 2سے ڈھائی کلو گرام بارود استعمال کیا گیا ۔بم کوٹائم ڈیوائس کے ذریعے پھاڑا گیا۔بی ڈی ایس کے مطابق بم میں بیرنگ بالز بھی استعمال کیے گئے ۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک سرکاری گاڑی گزر رہی تھی ۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے والے نوجوان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جس کی شناخت عمر صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔عمر صدیق کی میت رحیم یار خان منتقل کر دی گئی ہے۔ جاں بحق نوجوان جناح اسپتال میں ٹیکنیشن تھا اور کراچی کے علاقے بزرٹا لائن میں رہائش پزیر تھا۔