اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغانستان :طالبان نے ریسٹورنٹ میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانے پر پابندی لگا دی

افغانستان کے شہر ہرات میں مرد و خواتین ریسٹورانٹس میں ایک ساتھ کھانا نہیں کھا سکیں گے۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ اس متعلق ہوٹل انتظامیہ کو زبانی مطلع کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں عوامی مقامات پر مردو خواتین کے ایک ساتھ کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کے مطابق میاں بیوی بھی ریسٹورانٹ میں ایک ساتھ کھانا نہیں کھا سکیں گے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ ہرات میں خواتین کے ساتھ مردوں کو پارکوں میں جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ خواتین کے لیے ہفتے میں 3 روز مختص کیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل طالبان سپریم کمانڈر نے خواتین کو مخصوص برقعہ پہنے بغیر عوامی مقامات پر جانے سے روک دیا تھا۔ افغانستان میں خواتین کے اندرون اور بیرون ملک اکیلے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔