اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندرکی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

گزشتہ روزپاک فوج کےترجمان میجر جنرل بابرافتخار کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک حل یہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔ اگر جلد الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر الیکشن میں تاخیر کی گئی تو ملک میں جھاڑو پھر جائے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

بلاول بھٹو کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا بیان کہ انہیں ایک وزیر کی جانب سے مارشل لاء کی دھمکی دی گئی ہے ایک بھونڈے مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈالر اس وقت اونچی اڑان پر ہے آج انٹر بینک میں ڈالر 193 روپے کا ہو چکا ہے۔ یہی حالات رہے تو ڈالر 200 کے پار بھی جائے گا۔ملک ڈیفالٹ بھی کر سکتا ہے۔