اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارت: حکومتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 پائلٹ ہلاک

بھارت کے علاقے چھتیس گڑھ میں کل رات رائے پور کے سوامی وویک انند ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔رائے پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت اگروال نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار دو پائلٹ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔مرنے والوں کی شناخت کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور کیپٹن اے پی شری واستو کے طور پر ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ابتدائی اشارے تکنیکی خرابی کو حادثے کی وجہ بتاتے ہیں۔