اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فرح خان کے متعلق نیب کی تحقیقات میں پیش رفت

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریب دوست فرح خان اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر کے اثاثوں کے متعلق نیب کی تحقیقات جاری ہیں ،تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے فرخ خان اور ان کے شوہر کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے 100 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں کو خط لکھے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی اور ایف بی آر کی جانب سے فرح خان کے متعلق ریکارڈ نیب کو موصول ہو چکا ہے۔ نیب ذرائع کا کہناہے کہ فرح خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے تمام نجی بینکوں کو بھی خط لکھے گئے تھےجن میں سے زیادہ تر بینکوں کے جوابات موصول ہو چکے ہیں۔ جن بینکوں کی جانب سے ابھی رد عمل نہیں دکھایا گیا انہیں قانون کے مطابق دوبارہ خط ارسال کیے جائیں گے۔ فرح خان اور ان کے شوہر کے اثاثوں کے متعلق تفصیلات اکاؤنٹبلٹی لاءکی سیکشن19 کے تحت اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔

یاد رہے کہ فرح خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 کے درمیان فرح خان کے اثاثوں میں صرف 5 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔