اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا،بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو کمزور معاشی بحالی دم توڑ جائے گی ، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کواس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے ، جو کہ امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مارکیٹ کواس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے جو کہ امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبرادار کیا تھا کہ اگر بیرونی سازش کامیاب ہوئی تو ملک میں جاری کمزور معاشی بحالی دم توڑ جائے گی اور ہوا بھی ایسے ہی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالر 8 مارچ کو178 روپے کا تھا جو کہ اب193 پر پہنچ چکا ہے۔1989کے بعد سے اب پہلی بار شرح سود میں 15 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار پوائنٹس تک کی کمی ہو چکی ہے۔خسارہ 604 ارب تک پہنچ گیا ۔