اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ لندن میں ایک روز کی توسیع

وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے ہمراہ ایک روز مزید لند ن میں قیام کریں گے۔وزیر اعظم کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا وفد آج نواز شریف سے دوبارہ ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بار چیت ہو گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی پارٹی وفد نے3 گھنٹے تک نواز شریف کی سربراہی میں مشاورت کی ۔گزشتہ روز نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے وفاقی وزراء سے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ مشاورتی اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر 3 گھنٹے تک گفتگو کی گئی ۔