اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 35 سال کی عمر میں ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

عامر خان نے ٹوئٹر پیغا م میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میرے گلوز اتارنے کا وقت آ گیا ہے۔

عامر خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسا حیرت انگیز کیریئر ملا ہے جو 27 سال پر محیط ہے۔میں دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھ کام کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی اس محبت اور حمایت کا جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

عامر خان نے شاندار کیرئیر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا جہاں 2004 میں اولمپک گیمز میں سلور میڈل جیتا۔صرف 22 سال کی عمر میں اپنا پہلا عالمی ٹائٹل جیتنے والے عامر خان نے 35 سال کی عمر میں مسلسل 6 شکستوں کے بعد آج ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔