اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: جلسہ گاہ پر تنازعہ ،پولیس کا کریک ڈاؤن، عثمان ڈار سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

سیالکوٹ میں پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے گاہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بھاری مشینری کے ساتھ کریک ڈاؤن کیا ۔پولیس نے مزاحمت کرنےپر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت 40 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کے انتظامات کیے گئے تھے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے پی ٹی آئی نے گراؤنڈ مالکان سے اجازت طلب نہیں کی ۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری سی ٹی آئی گراؤنڈ کو جلسہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ کے سامنے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

آج صبح پولیس نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بھاری مشینری کے ہمراہ تحریک انصاف کی جلسہ گاہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا آغاز کیا ۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت کثیرتعدادمیں کارکن مشینری کے آگے لیٹ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشینری ہمارے اوپر سے گزر کر جائے گی ۔

مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔ جس کے بعدتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار،عمر ڈار ، برگیڈئیر اسلم گھمن، حامد رضا ، اسد ملی ، سعید بھلی اوربیرسٹر جمشید سمیت 40 کے قریب تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پولیس وین سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج ہمیں سیالکوٹ گراؤنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ہمیں اس پرزنر وین میں ڈال کرلے جا رہی ہے۔ عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ آج حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے نوجوان باہر نکلیں ۔ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔