اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جلسے کرنے سے روکا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان ہو سکتا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جلسے نہ کرنے دیئے گئے تو لانگ مارچ کا اعلان ہو سکتا ہے ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل فیصل آباد اور 20 مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کا اعلان ہوگا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کے ہتھکنڈے ڈکٹیٹر حکومت سے بھی بڑھ کر چکے ہیں ۔ طاقت کا استعمال کیا گیا تو تحریک انصاف اور بھی اٹھے گی ۔ 18 مئی تک گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے ۔ یہ بے نقاب ہوچکے ہیں اس لئے انار کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک نہ دہندہ ہونے کی طرف جا رہا ہے ۔ آئندہ آنے والے 15 دن سیاست میں بہت اہم ہیں جو لوگ اداروں کو کمزور سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں ۔شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لئے جو سازش کی گئی اپوزیشن خود اسی گڑھے میں گر گئی ۔لندن یاترا(ن) لیگ سے مزید غلط فیصلے کرائے گی ۔اب ان سے حکومت نہیں چل پا رہی ۔