اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گرمی کی شدت میں اضافہ ، پارہ 50 کو چھونے لگا

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ۔ جیکب آباد میں پارہ 50 کو چھو گیا ۔سبی اور دادو میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے زیادہ تر علاقے اس وقت شدید گرمی میں لپیٹ میں ہیں ۔ گزشتہ روز بالائی سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 45 سے تجاوزکر گیا۔ جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد اور پشاور میں شدید گرمی پڑی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نواب شاہ سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔لاڑکانہ اور ملتان میں 46 ،لیہ، لا ہور ،سکھر ،فیصل آباد اور پشاور میں 45 ،سرگودھا اور جنگ میں 43 ،اسلام آباد ،کراچی اور حیدرآباد میں 41 جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران بالائی سندھ بلوچستان اور پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 18 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے ۔شہری دن 11 بجے سے 4 بجے تک کھلے سورج کے نیچے جانے سے احتیاط کریں ۔