اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ روکا گیا ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

ڈی سی سیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر تحریک انصاف کو سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا گیا ہے ۔مسیحی برادری نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں صرف مذہبی رسومات ہوتی ہیں ۔مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری جگہ ہے ،یہاں سیاسی جلسہ نہیں ہونا چاہیے ۔

ڈی سی سیالکوٹ عمران قریشی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف انتظامیہ سے بار بار درخواست کی جلسہ کی جگہ بدل لیں لیکن وہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر بضد تھے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ جگہ پر جلسہ کرنے کے لیے مالکان سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ خالی کرا لیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں ۔ ہمارے پاس ہدایت ہے ۔قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔