اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت: نئی دہلی میں آتش زدگی 27 افراد ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی 4منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جمعہ کی شام کو لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے وقت عمارت میں 70سے زیادہ افراد موجود تھے ۔عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا ۔فائربرگیڈ نے 4گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔