اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فلسطین :مقتول صحافی کےجنازہ میں شریک لوگوں پر اسرائیلی فورسز کا حملہ

الجزیرہ کے مطابق جمعہ کو تدفین سے قبل ہزاروں افراد نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے قتل کی جانے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے میں شرکت کی ۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنازے کو جلوس کی شکل میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شامل سوگواروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ الجزیرا کی خبر کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے میت کو کندھا دیئے لوگوں پر بھی لاٹھی چارج کیا۔

اسرائیلی پولیس افسران نے جنازہ کو گاڑی کے بغیر آگے بڑھنے سے روکا اور ہجوم پر لاٹھی چارج کیا ۔پولیس کی مداخلت کے بعد شیریں ابو عاقلہ کی میت کو گاڑی کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ سٹی میں واقع ماؤنٹ سیہون قبرستان لے جایا گیا جہاں فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔