اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پولیس نےعثمان ڈار اور تحریک انصاف کے گرفتار کارکن رہا کر دیے

سیالکوٹ پولیس نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا۔پولیس کے مطابق آج صبح سی ٹی آئی گراؤنڈ سے عثمان ڈار سمیت تحریک انصاف کے 10 ارکان کو کار سرکار میں مداخلت پر حراست میں لیا گیا تھا۔

واقعے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں احتجاج کیا گیا اور قیادت کی جانب سے پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس نے سی ٹی آئی گراؤنڈ سے حراست میں لیے گئے تمام ارکان کو رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ان جلسے کا مقام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جلسہ اب سی ٹی آئی گرا ؤنڈ کی بجائے وی آئی پی گراؤنڈ میں ہو گا۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان شام 6 بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔