اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پشاور :کوچہ رسال دار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی ، کوچہ رسالدار خود کش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں کوچہ رسالدار کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا ۔

ہلاک دہشت گردوں کےٹھکانے سے 2 دستی بم ، 2 پستول اور خود کش جیکیٹس برآمد ہوئی ۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ 3 مارچ کو پشاور میں کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے میں 66 افراد شہید ہوئے تھے۔