اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یہاں جابروں سے ملنا اور تعلق رکھنا فخر سمجھا جاتا ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسٰی

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیڈرل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ختم کرنے کے لیے خواتین کی عزت بھی کرنا ہوگی ۔

اسلام آباد میں خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات اور عدلیہ کے رد عمل کے موضوع پر فیڈرل جوڈیشل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے اس موضوع پر مہارت نہیں ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ 1979میں جابر نے حدود آرڈیننس کے ذریعے مسلمانوں کو بہتر مسلمان بنانے کی کوشش کی۔1979 وہ سال تھا جب روس نے افغانستان پر چڑھائی کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے قوانین انگریزی میں ہوتے ہیں ،قوانین اردو میں کیوں نہیں یہ آج تک سمجھ نہیں پایا ۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کو زنا بالجبر کی حدود میں لایا گیا یہ غلطی درست کرنے میں 27 سال لگے ۔اس دوران بے شمارخواتین نے تشدد برداشت کیا ،اس کا جواب اللہ کو کون دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ختم کرنے کے لیے خواتین کی عزت بھی کرنا لازم ہے ۔یہاں جابروں سے ملنا اور تعلق رکھنا ایک فخر سمجھا جاتا ہے۔