اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چاکلیٹ میں ملبوس ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ شو میں ماڈلز نے چاکلیٹ سے بنے کپڑے پہن کر حاضرین کے دل موہ لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا دبئی فیئر چاکلیٹ شو منعقد کیاگیا جس میں ماڈلز نے بھی چاکلیٹ سے بنے خوبصورت کپڑے پہن کر ریمپ پر واک کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاکلیٹ شو کا اہتمام پیرس کی سیلون آف چاکلیٹ نامی کمپنی نے کیا تھا۔

شو میں چاکلیٹ سے محبت کرنے والوں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

شو میں 50 ماڈل اور دنیا بھر سے چاکلیٹ اور پیسٹری بنانے والی 30 عالمی کمپنیوں نے شرکت کی ۔

اس سے قبل ورلڈ چاکلیٹ شو کا انعقاد نیویارک، ٹوکیو، لندن، برسلز، کلون، ماسکو، شنگھائی،اور بیروت میں ہو چکا ہے۔