اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیاالطاف حسین پیدا ہوا ہے جو وزیراعظم اور کابینہ کو لندن بلاتا ہے ،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے نوازشریف کو نیا الطاف حسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جو وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ کو لندن بلا لیتا ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو چور اور ڈاکو ملک پر مسلط کیے گئے ہیں یہ پاکستان کو کو سری لنکا بنا کر ہی دم لیں گے ۔حالیہ درپیش مسائل میں سب سے بڑا بحران زرمبادلہ کے ذخائر کا نہ ہونا ہے ۔

فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی اور تیل کے معاملات بھی اہم ہیں لیکن ملک میں اس وقت نہ تو کوئی وزیر توانائی ہے اور نہ ہی پنجاب میں حکومت اس وقت ملک میں فصلوں کو پانی بھی دستیاب نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آج سیالکوٹ کا ایک جلسہ روکا ہے ۔ آج پاکستان کے ہر شہر میں جلسہ ہو رہا ہے اس طرح جلسے اور تحریکیں روکی نہیں جا سکتی ۔