اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کا چھاپہ، ملازم گرفتار

کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پولیس اور انسداد تجاوزات فورس کی چھاپہ مار کارروائی ۔ حلیم عادل شیخ گھرپر نہ ملے تو ان کا ملازم گرفتار کر لیا گیا ۔انسداد تجاوزات فورس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل نے انسداد تجاوزات کیس میں ضمانت نہیں کروا رکھی ، گرفتار ملازم بھی مقدمے میں نامزد ہے ۔

یاد رہےکے ہفتے کی رات پولیس کی جانب سے 2 مرتبہ حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے اس سے قبل جب ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو حلیم عادل شیخ نے انہیں ضمانت کے کاغذ دیکھائے جس پر پولیس واپس چلی گئی ۔

تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے کارروائی کا ذمہ دار آصف زرداری کو قرار دیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ معاملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سندھ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔ واقعے کی شددید مذمت کرتے ہیں ۔