اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اہل خانہ سمیت کرونا میں مبتلا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کردی۔
خبروں میں مطابق گزشتہ ہفتےان کے ساتھ رہنے والے ایک دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان کی بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا نے خود کو الگ تھلگ کر لیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ وہ پیر کو پارلیمنٹ کے اہم اجلاس اور جمعرات کو بجٹ پیش کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تاہم صحت کی بہتر سہولیات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی اور وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔