اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دولہے کو انگلش نہیں آتی ،بھارتی دلہن کا تقریب کے دوران شادی سے انکار

بھارتی دلہن نے سٹیج پر کھڑے ہو کر دولہے کو ان پڑھ ہونے کی وجہ سے ٹھکرا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دولہا اور دلہن کو سٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پھولوں کے ہار پہنانے کی تقریب کے دوران جب دولہا دلہن کے گلے میں مالا ڈالتا ہے تو دلہن غصے سے اپنے ہاتھ میں موجود مالا کو زمین پر پھینک دیتی ہے۔ دلہن پھر اسٹیج سے اعلان کرتی ہے کہ وہ دولہے سے شادی نہیں کرے گی کیونکہ وہ پڑھی لکھی ہے اور بی ایڈ کر رہی ہے۔ دلہن نے دولہے کو انگوٹھا چھاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پڑھا لکھا ہوتا اور اس کے ساتھ چلنے والے ہوتا تو شادی کر لیتی ۔ لیکن میرے والد کو تو بس پیسہ نظر آتا ہے۔