اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تمام معاملات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگران حکومت لائے جانے سمیت تمام اہم فیصلے31 مئی تک ہو جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدے کر کےپٹرول ،گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں اس کا فیصلہ بھی 31 مئی تک ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر کو200 تک جانے سے روکنےاور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان کو لانے پر غور کر رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنا ڈی جی آیف آئی اےاورڈی جی آئی بی لا کر سارے کیس ختم کرواناچاہتی ہے۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔