اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کا شادی کے جوڑے میں بلے کے ساتھ فوٹو شوٹ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کا عروسی جوڑے میں بیٹنگ کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

کائنات امیتاز نے شادی کے روز سرخ عروسی جوڑے میں اپنے دولہے کے ہمرا فوٹو شوٹ کے لیے کرکٹ گراؤنڈ کا انتخاب کیا۔

فوٹو شوٹ میں کائنات امتیاز نے عروسی جوڑے میں بیٹنگ کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر بنوائیں ۔

تصاویر میں دولہے کو بالنگ کراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کرکٹر کائنات کی شادی 30 اپریل کو وقار الدین کے ساتھ ہوئی تھی ۔انہوں نے15 ون ڈیز اور 15 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔کائنات اب تک اپنے کریئر کے دوران 15 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں ۔