اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

روس یوکرین جنگ میں ابھی تک اپنی ایک تہائی فوج کھو چکا ہے، برطانیہ

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے تقریباً تین ماہ کی جنگ میں یوکرین میں اپنی ایک تہائی زمینی افواج کو کھو دیا ہے۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق برطانوی وزارت د دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈونباس کے علاقے میں روسی افواج اپنی رفتار کھو چکی ہیں اور پیچھے ہٹنےپر مجبور ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ روس پچھلے مہینے جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔روس کو ممکنہ طور پر فروری سے لے کر اب تک زمینی فوج کا ایک تہائی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق روس نے یوکرین پر حملے میں ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا تھا۔نیٹو نے مارچ میں کہا تھا کہ جنگ میں اب تک 40ہزارروسی فوجی مارے گئے، پکڑے گئے، لاپتہ ہو گئے یا قیدی بنائے گئے۔ واضح رہے کہ جنگ کے دوران یوکرین نے26 ہزارجبکہ روس نے2 ہزارسے کچھ زیادہ ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔