اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شمالی کوریا :کورونا وائرس سےہلاکتوں میں اضافہ ، ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کیسز کے پیش نظر شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ سوموار کو لاک ڈاؤن کے پانچویں روز ملک بھر میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔
اتوار کے روزکے ملک میں کرونا وبا کی روک تھا م کے متعلق منعقدہ اجلاس میں کم جانگ نےدوا سازی کے اداروں کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا۔ اجلاس میں حکومت اور عوام کے درمیان اتحاد پر زور دیا گیاتاکہ صورت حال کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا کے بڑھتے کیسز پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہیں، کیونکہ یہاں صحت کی سہولت انتہائی ناقص ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے پچھلے دو سالوں سے موقف اختیار کیا جا رہا تھا کہ ملک میں کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔تشویش کی بات یہ ہے کہ یہاں 25 کروڑ کی آبادی کو ویکسین نہیں لگائی گئی جس کی وجہ سے کورونا وائرس صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
شمالی کوریا کےسرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے تمام صوبوں اور شہروں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ورکنگ یونٹس، پروڈکشن یونٹس اور رہائشی یونٹس 12 مئی کی صبح سے مکمل طور پر بند ہیں۔ تمام شہریوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔