اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہیٹ ویو کا امکان100 گنا زیادہ بڑھ گیا

وقت سے پہلے پڑنے والی گرمی کوئی عام گرمی نہیں بلکہ یہ صدیوں پر محیط ایک سفر کی دستان کو بیان کر تی ہے ۔ حال ہی میں برطانیہ کے محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایک تجزیے میں بتایا کہ قدرتی طور پر اوسط درجہ حرارت سے زیادہ کی ہیٹ ویو کا سامنا 312 سال میں ایک بار ہوتا ہے، مگر موسمیاتی تبدیلیوں نے قدرتی طریقہ کار کو بدل دیا ہے اور اب برصغیر میں ایسا ہر 3.1 سال بعد ہوسکتا ہے۔اپریل اور مئی 2010 کو قدرتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان موازنے کو استعمال کیا گیا تھا کیونکہ وہ مہینے ہیں جن میں 1900 کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماضی کے مقابلے میں اب پاکستان اور بھارت میں ہیٹ ویو کا امکان100 گنا زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ عوام کی طرف سے سکولوں میں چھٹیاں دینے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے ۔ سخت گرمی میں مہنگائی کو کم رکھنے کیلئے بھی حکومت کو تجاویز دی جا رہی ہیں ۔