کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دعا زہرا کی عدم پیشی : ایس ایس پی کو توہین عدالت نوٹس جاری ، ذمہ داری آئی جی کے سپرد

کراچی سے لاہومیں جا کر نکاح کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی۔ عدالت نےآئی جی سندھ کو 24 مئی تک دعا زہرا کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے دعا زہرا کےمبینہ اغواء اور کم عمری کی شادی کے متعلق والدین کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دعا زہرا کو پیش نہ کیے جانے پر متعلقہ پولیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے، ایس ایس پی اے وی سی نزیر شیخ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس صرف پریس کانفرنس کر ررہی ہے لیکن انہیں ایک بچی نہیں مل رہی ۔ بچی کی وڈیوز آ رہی ہیں لیکن بچی کو پیش نہیں کیا جا رہا۔کیا ریاست اتنی ہی کمزور ہو چکی ہے۔ آئی جی صاحب ہمیں ہر حال میں اگلی سماعت پر بچی چاہئیے۔عدالت نے آئی جی سندھ کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی ۔