اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,184FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی صدر بم دھماکہ: ملزمان کے پڑوسی ملک ،دہشتگرد تنظیموں سے رابطوں کے انکشاف

کراچی صدر میں ہونے والے بم دھماکے کا مرکزی ملزم پڑوسی ملک کی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے انکشاف کیا کہ ملزم اللہ ڈنو پڑوسی ملک کی ایک دہشتگرد تنظیم کے ساتھ رابطے میں تھا۔ملزم ریاست مخالف احتجاج اور ریلیوں میں بھی ملوث ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 12 مئی کو صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ایک مرکزی ملزم اللہ ڈنو کو گزشتہ روزماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی نے بتایا کہ تنظیم کو دہشتگردی کے لیے مالی معاونت بھارت سے فراہم کی جاتی ہے۔واقعے میں ملوث ملزمان کو تفصیلات ایران سے فون کالز کے ذریعےموصول ہوتی تھی ۔ واقعے میں ایران ملوث نہیں البتہ ایس آر اے کا سرغنہ اصغر شاہ ایران میں مقیم ہےجو کہ ایران سے احکامات جاری کرتا ہو۔ دہشتگردوں کی کالز بھی یکارڈ کی گئی ہیں جو کہ سندھی زبان میں بات کرتے ہیں ۔